اتوار بازاروں میں سبزیاں پھل مہنگے، متعدد دکانداروں کو جرمانے
لاہور (خبر نگار) اتوار بازروں میں زیادہ تر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جبکہ صرف 3 سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی شادمان اتوار بازار میں ٹاﺅن انتظامیہ خصوصاً اعلیٰ افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اتوار بازار کے حالات خراب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اتوار بازار کے باہر پارکنگ سٹینڈ پر ”فیس“ کی وصولی بھی شروع ہو چکی ہے۔ اتوار بازار میں ٹماٹر 18 روپے اضافے سے 56 روپے کلو، کھیرا فارمی 9 روپے اضافے سے 24 روپے کلو، پیاز پاکستانی 3 ارب اضافے سے 38 روپے کلو، کریلے 10 روپے اضافے سے 45 روپے کل، مٹر 12 روپے اضافے سے 70 روپے کلو آلو ایک روپے اضافہ سے 15 روپے کلو، بند گوبھی 4 روپے اضافے سے 12 روپے کلو، ٹینڈیاں 10 روپے اضافے سے 25 روپے کلو، سبز مرچ 5 روپے اضافے سے 150 روپے کلو، مولی 2 روپے اضافے سے 8 روپے کلو اور ادرک چائنہ 10 روپے کمی سے 115 روپے کلو ہو گیا۔ پھلوں میں سیب پہاڑی 10 روپے اضافہ سے 110 روپے کلو، کیلا اول 5 روپے اضافے سے 45 روپے درجن اور آرڑو 5 روپے اضافے سے 95 روپے کلو ہو گیا۔ دریں اثناءضلعی حکومت کی معائنہ ٹیم نے مختلف اتوار بازاروں کا دورہ کرکے گرانفروشی اور غیر معیاری سبزی و پھل فروخت کرنیوالوں دکانداروں کو 6000 روپے جرمانہ کیا۔