مسلم لیگ ن ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گی: رانا تنویر حسین
فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور این اے 132 کے امیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گی۔ پاکستان اس وقت بہت مشکل میں ہے، اس کی بہتری کے لئے مسلم لیگ ن کی قیادت ہی حل نکال سکتی ہے۔