11 مئی کو ق لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے: ناصر رمضان گجر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ لاہور کے نائب صدر ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ 11 مئی چودھری پرویز الٰہی سمیت لیگ کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا چودھری پرویز الٰہی کا بنایا وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال بند رکھنے والے انسانیت کے دشمن کس منہ سے گجرات کے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں؟