آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سبی ڈویژن ، بالائی خیبر پی کے، اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش سبی میں سینتیس ملی میٹر جبکہ پارا چنار بیس، پشاور بارہ، کالام اور کوٹلی دس، چترال نو، راولاکوٹ آٹھ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سات، لاہور اور مری چھ، ملتان ، دیر، جہلم اور سیالکوٹ میں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں پولن کی مقدار دو سو پچیس فی مکعب میٹر ریکارڈ کیا گیا۔