آئی سی سی ویمنز ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پاکستان اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔
سینٹ لوشیا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے تاہم ایونٹ میں کامیابی کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ثناء میر کا کہنا تھا کہ آخری وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کو شکست دے کر انکی ٹیم کا موارل بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میگا ایونٹ میں اپ سیٹ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ثناء میر نے مزید کہا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تاہم ٹیم کو ٹورنامنٹ میں کامیابی کیلئے تینوں شعبوں بیٹنگ ،باوٴلنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔