اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف حکومت کا تسلسل برقرار رہتا تو ہم ملائیشیا سے آگے نکل جاتے۔ ایک شخص کو مسلط کرکے ملک کی بنیادیں ہلا دی گئیں۔آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کو جاتا ہے۔ تقریب سے رولپنڈی چیمبر کے صدر عثمان شوکت ودیگر نے بھی خطاب کیا۔علاوہ ازیں سی او ٹی ایچ ایم گلوبل کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ملکی معیشت کی ترقی کا دار و مدار نجی شعبے کی قیادت میں اقتصادی بہتری اور ملک گیر سطح پر مہارتوں کے فروغ پر ہے۔حکومت کاروبار دوست ماحول فراہم کرے، سرمایہ کاری کو فروغ دے اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرے۔
نوازشریف کی حکومت قائم رہتی تو ہم ملائیشیا سے آگے نکل جاتے: احسن اقبال
Mar 06, 2025