چیئرپرسن بینظیر انکم پروگرام روبینہ خالد سے سابق ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

Mar 06, 2025

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد سے سابق  ارکان قومی اسمبلی ثریا اصغر پی ایم ایل این  اور عائشہ ناصر جے یوآئی نے  ملاقات کی ۔عائشہ ناصر اور ثریا اصغر نے سینٹر روبینہ خالد کو چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بننے پر مبارکباد پیش کی ،سینٹر روبینہ خالد  نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلا تفریق خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔مستحق افراد کو عالمی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جلد بے نظیر ہنر مند پروگرام شروع کر رہے ہیں ۔بے نظیر ہنرمند پروگرام مستحق افراد کو غربت سے نکالنے، معاشی خودمختاری کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

مزیدخبریں