لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور موک ایکسرسائزز جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 437 سرچ اینڈ سویپ آپریشن کئے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور 115 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 16 بندوقیں، 19 ہینڈ گنز اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمدجبکہ ملزمان سے 24 کلو گرام چرس،ایک کلو ہیروئن اور دیگر منشیات بھی برآمد ہوئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔موک ایکسرسائزز میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پنجاب پولیس ملک و قوم کی حفاظت کیلئے سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور موک ایکسرسائزز سمیت انسدادی اقدامات جاری رکھے گی۔
پنجاب بھر کی سکیورٹی میں اضافہ‘ 38 اشتہاری‘ 115 مشتبہ افراد گرفتار
Mar 06, 2025