ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا پاکستان دوستی نہیں:عمران رحمت 

Mar 06, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما وسابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا پاکستان دوستی نہیں پی ٹی آئی کو اپنا طرز سیاست تبدیل کرنا ہو گا جو سیاسی جماعت ملکی مفادات کی تکمیل کی ضامن نہیں اسے ملکی سیاست کا حصہ رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں فقط محب وطن قیادت ہی پاکستان کے سیاسی وجمہوری کلچر میں موجود رہنے کا حق رکھتی ہے نوازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

مزیدخبریں