بوڑھے پنشنرز پولیس کے ڈنڈے نہیں کھاسکتے
مکرمی! حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔ ملازمین مہنگائی میں بری طرح پھنس رہے تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے بوڑھے پنشنرز کی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا جس طرح موجودہ سرکاری ملازمین کی ضروریات ہیں اسی طرح پنشنرز کی بھی ضروریات ہیں۔ اس طرح کی دوہری پالیسی سے یہ بات نظر آتی ہے کہ اس ملک میں سب کیلئے یکساں قانون نہیں ہے بلکہ الگ الگ قانون ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پنشنرز کی پنشن میں بھی پچیس فیصد اضافہ کرے۔ بوڑھے پنشنرز پولیس کے ڈنڈے نہیں کھاسکتے۔ (محمد اقبال، محلہ آرائیاں، پسرور)