سربراہ پاک فضائیہ اور سری لنکا کے سیکرٹری دفاع کے درمیان ملاقات, باہمی تعاون بالخصوص تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے شعبوں کو فروغ دینے پر اتفاق
سربراہ پاک فضائیہ اور سری لنکا کے سیکرٹری دفاع اور وزیر مملکت برائے قومی سلامتی کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ہفتہ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ اور سری لنکا کے سیکرٹری دفاع اور وزیر مملکت برائے قومی سلامتی کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔اس دوران جنرل (ریٹائرڈ) کمال گنارتنے نے کہاکہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ نظریات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ائیر چیف کا دورہ دونوں ممالک کی مسلح افواج خصوصا ائیرفورسز کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ا س دوران ائیر چیف ایئرمارشل مجاہد انو ر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکن مسلح افواج کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں سربراہان کا باہمی تعاون بالخصوص تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا ۔