ڈھائِی سال گزرگئے آپ کو ایک نئی سیاسی زندگی ملی ہے، غریب کے لیے نکل آئیں: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں جتنی محنت وزیراعظم نے کی کسی نے نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے شیخ رشید نے کہا کہ ڈھائِی سال گزرگئے آپ کو ایک نئی سیاسی زندگی ملی ہے، غریب کے لیے نکل آئیں۔شیخ رشید نے کہا کہ تنخواہ دار لوگوں کا گزارا نہیں ہورہا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کو آج کے اجلاس میں شریک ہونا چاہیے، لوگوں میں جرات ہونی چاہیے، جنہوں نے ووٹ نہیں دیا سامنےآئیں.عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک آتی تو اپوزیشن کو نمبرز پورا کرنے کی ضرورت تھی، اپوزیشن لانگ مارچ ضرور کرے گی۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا سینٹ الیکشن میں ایک سیٹ کے گرد اپوزیشن نے گھیرا تنگ کیا، ایک سیٹ کے ہارنے سےوزیراعظم نےاعتمادکاووٹ لینےکافیصلہ کیا، سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی۔