رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ تجارتی خسارہ 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ، گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران تجارتی خسارہ 10.64 فیصد مزید بڑھ گیا ہے۔ ملکی برآمدات 4.29 فیصد اضافے سے 16.30 ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 7.49فیصد اضافے سے 33.84 ارب ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ بڑھ کر 17.53 ارب ڈالرسے زائدہو گیا۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ، فروری2021میں برآمدات 4.12فیصد کمی سے 2.04ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 9.55فیصد اضافے سے 4.56ارب ڈالر رہیں۔اعدادو شمار کے مطابق فروری 2021میں تجارتی خسارہ 3.93فیصد اضافے سے 2.51ارب ڈالر رہا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38