اٹلی نے آسٹرازینیکا کی کورونا وائرس ویکسین کی آسٹریلیا بھجوائی جانے والی کھیپ روک لی ہے۔ اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوری سے متعارف کروائے جانے والے یورپی یونین کے نئے ضوابط کے تحت پہلی بار اٹلی نے آسٹریلیا بھیجی جانے والی ویکسین کی کھیپ روک لی ہے۔اٹلی کی حکومت نےکہا ہےکہ آسٹرازینیکا کی جانب سے ملک میں انکے کارخانے سے تقریبا 2لاکھ 50ہزار خوراکیں روانہ کرنے کی اجازت مانگنے پر اس نے برآمد کو روک دیا ہے۔یورپی یونین کی نئی اسکیم کے تحت، ویکسین بنانے والی دوا ساز کمپنیوں کو یورپی یونین سے باہر کسی ملک کو ویکسین برآمد کرنے کے لیے، اس یورپی ملک سے اجازت حاصل کرنا ہو گی جہاں ویکسین تیار کی گئی ہو۔اٹلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی متواتر قلت اور اٹلی و یورپی یونین کے لئے ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38