اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے جس میں انہیں 342 کے ایوان میں کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہوں گے۔اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن سوا 12 بجے طلب کیا گیا ہے اور اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ اجلاس میں شرکت کے لیے حکومتی اور اتحادی اراکین کی ایوان میں آمد کا سلسلہ جاری ہے اور وزیراعظم بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔