رشوت لیکر میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے پر ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹرسرمد سعید گرفتار
ملتان(خبر نگار خصوصی)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کی کاروائی ‘ اینٹی کرپشن ملتان ریجن کی ٹیم نے ڈاکٹرسرمد سعید ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر گریڈ 19 کو گرفتار کرلیا۔ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف محمد صفدر ولد غلام اصغر شہری نے درخواست دی تھی کہ اس نے میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے نو ہزار روپے رشوت وصول کیے مدعی کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر نے بغیر رشوت میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا دوران انکوائری ڈاکٹر مذکور پر الزام رشوت درست ثابت ہوا۔ دوران انکوائری مدعی نے وائس ریکارڈنگ بھی پیش کی جس میں ڈاکٹر نے رشوت لینا تسلیم کیایاد رہے کہ مذکورہ ڈاکٹر جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث بتایا جاتا ہے جس کے خلاف حال ہی میں جعلی ضربات لگا کر میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے ملزم کو کل روبرو عدالت پیش کرکے مذکورہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔