ڈاکٹرز مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کریں:ڈاکٹر انجم اقبال
وہاڑی ( نامہ نگار)ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ریسورس سنٹر میں اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی صدار سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے کی اجلاس میں تمام مراکز صحت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مراکز کو درپیش مسائل بارے تجاویز دی گئیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ڈاکٹرز مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔