ذہنی اورنفسیاتی امراض کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے:ڈاکٹر نثار
ملتان ( لیڈی رپورٹر ) ڈائریکٹر نجات سنٹر اور ملتان پریمئیر لائنز کلب کے صدرماہر نفسیات ڈاکٹر نثار احمد چودھری نے کہا ہے کہ ذہنی اورنفسیاتی امراض کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ غربت، جہالت اور بیروزگاری کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے نفسیاتی اور منشیات کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر نوجوان نسل اور خواتین اس کا زیادہ شکار ہو رہی ہیں اس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں اپنی زند گی کو اسلامی اُصولوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان جسمین لائنز کلب کے زیراہتمام نجات سنٹر میںذہنی امراض کے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر صدر فرحت شفیق نے بھی خطاب کیا۔