دنیا بھر میں 10 کروڑ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں :اعجاز حسین

شہرسلطان (خبرنگار) دنیا بھر میں 10 کروڑ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں انسانی بقا کیلئے بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار سائیکوپ آفس مظفر گڑھ میں نیوٹریشن انٹر نیشنل کے زیر اہتمام ہونیوالی سماجی آگاہی سیشن میں نیوٹریشن انٹر نیشنل کی جانب سے اعجاز حسین شیخ اور عبدالقیوم خان نیوٹریشن کوآرڈینیٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں روز بروز غذائی قلت کے حوالے سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جنہیں روکنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائیکوپ میڈم ام کلثوم سیال نے کہا کہ سائیکوپ نیوٹریشن انٹر نیشنل کو ضلع مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان میں مکمل طور پر معاونت دے گی ۔