حکومت نے ملک میں وبائی امراض کے خاتمے کےلئے ڈرگ سیفٹی ریسرچ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیاگیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد وباوں کا تسلسل سے جائزہ لینا اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ایک مربوط نظام کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔ ڈرگ سیفٹی ریسرچ یونٹ ممتاز ڈاکٹروں اور صحت کے ماہرین پر مشتمل ہوگا۔اجلاس میں کوروناوائرس سے نمٹنے کےلئے انتظامات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال یقینی بنانے کےلئے ایک موثر نظام نافذ کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک سات لاکھ نوےہزار مسافروں کی سکریننگ کی گئی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024