کسٹم کی کارروائی نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں سرجیکل ماسک بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔کسٹم حکام کے مطابق بیرون ملک جانے والے تین مسافروں سے 72 ہزار ماسک قبضہ میں لے لئے گئے، قبضہ میں لئے گئے ماسک کے کانٹوں کا وزن 7 سو کلو گرام ہے، جبکہ 3 مسافروں آصف، توقیر اور مشتاق نے ماسک کو بینکاک اور دوحہ کیلئے بھیجنا تھا، تاہم ماسک قبضے میں لے کر مسافروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب کسٹم حکام نے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بھی کارروائی کرتے ہوئے برآمدی سامان سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی ۔ پروسیسنگ زون سے غیر ملکی شرٹس کو مسافر وین میں اسمگل کیا جارہا تھااور ملزمان کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر کپڑے کو اسمگل کررہے تھے تاہم کسٹم اہلکاروں نے مسافر بس اور کپڑا تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38