اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف کامیڈین امان اللّٰہ کےانتقال پر معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا۔اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف کامیڈین امان اللّٰہ انتقال کر گئے، مرحوم کافی عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، اِسی حوالے سے مختلف شخصیات نے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر امان اللّہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ ’امان اللّہ صاحب ایک لیجنڈ اور کامیڈی کے بادشاہ تھے، اللّہ تعالیٰ اُن کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اُن کی روح کو سُکون دے، آمین۔‘معروف گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر امان اللّہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ انسان ہیں جنہوں نے کئی سال فن کے ذریعے آپ کو محظوظ کیا، آپ کو ہنسایا اور آپ کو خوشیاں دیں۔‘علی ظفر نے لکھا کہ ’آج اِن کے لیے خاص دُعا کیجیے گا، کمال انسان تھے۔‘سماجی کارکن منیبہ مزاری نے ٹوئٹر پر امان اللّہ کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کیں اور وہ الفاظ لکھے جو کامیڈی کے بادشاہ امان اللّہ نے اُن سے کہے تھے۔منیبہ مزاری نے لکھا کہ’بیٹا، جب بھی اُداس ہو تو مجھے فون کرلینا میں آپ کو ہنسا دوں گا۔‘سابق کرکٹر رمیز راجا نے ٹوئٹر پر امان اللّہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں یونیورسٹی میں تھا تو اپنے دوستوں کے ساتھ امان اللّہ کے ڈرامے دیکھتا تھا اور وہ ایک یادگار ہنسی تھی ایسا لگتا ہے کہ جیسے کل کی ہی بات ہے۔‘رمیز راجا نے لکھا کہ’ہم آپ کو یاد کریں گے۔‘اداکارہ و میزبان فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ ’امان اللہ کا جانا ایک دور کا اختتام ہے۔قومی کرکٹر شاداب خان نے لکھا کہ’یہ ایک المناک خبر ہے، امان اللّہ صاحب نے ہمیں ہمیشہ ہنسایا اور مُسکرایا، ہماری دُعائیں آپ کے گھر والوں اور آپ کے ساتھ ہیں۔‘
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لکھا کہ ’اسٹیج کامیڈی کے لیجنڈ ہم سے جُدا ہوگئے۔‘واضح رہے کہ امان اللّٰہ گزشتہ کئی روز سے لاہور کے اسپتال میں داخل تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 70 سال تھی۔