کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھیجی گئی ٹیسٹ کٹس کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارت پبلک ہیلتھ نے جمعہ کو جاری بیان میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے ٹیسٹ کے لیے 1000 کٹس عطیہ کی ہیں جن میں سے 500 کٹس کی پہلی کھیپ گزشتہ روز کابل پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عطیہ کی گئی ان 1000 ٹیست کٹس سے افغانستان کے صحت کے حکام کو مشتبہ کیسز کی تشخیص میں مدد ملے گی۔ افغانستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 26 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024