سعودی وزیرمعیشت اور منصوبہ بندی اپنے عہدے سے سبکدوش

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے معیشت اور منصوبہ بندی کے وزیر محمد بن مزید التویجری کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر کے شاہی دیوان میں مشیر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ جناب التویجری کا منصب وزیر کے برابر ہو گا۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے وزیر مالیات محمد بن عبداللہ کو معیشت اور منصوبہ بندی کی وزارت کا اضافی قلم دان بھی سونپ دیا ہے۔