اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ستمبر 2018 میں کہا تھا کہ مستحکم ہونے میں 2 سال لگیں گے۔معاشی استحکام آچکا،اب ترقی کی طرف بڑھیں گے۔
سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور مشکل صورتحال کا اندازہ تھا۔ ستمبر 2018 میں کہا تھا کہ مستحکم ہونے میں 2 سال لگیں گے۔ اب استحکام کی جانب گامزن ہے۔روزمرہ استعمال کی اشیاء کی مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی ہے، مہنگائی پر قابو پانے کا دعوی نہیں کرتے تاہم اس میں کمی لانے میں کامیاب رہے۔چند ہفتوں کے دوران مہنگائی میں 5 فیصد کمی ہوئی، اگلے سال مہنگائی کی شرح سنگل ڈجٹ میں ہو گی۔ معاشی استحکام آچکا،اب ترقی کی طرف بڑھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ترسیلات زر پچھلے سال کی نسبت 13 فیصد بڑھیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے3 ماہ میں 700 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ بھجوایا جبکہ پاکستان کی برامدات میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔ اس عرصہ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی برآمدات منفی میں رہی،صنعتی شعبے کی بحالی میں بہت مثبت پیش رفت ہے،ملک میں صنعتی پیداوار 9 سے 35 فیصد بڑھی۔
اسد عمر نے کہا کہ تنقید کرنے والے بتائیں سی پیک کا کون سا منصوبہ رُکا، اس سال سی پیک کے تین اسپیشل اکنامک زون بنائیں گے،سی پیک کا اہم ترین مرحلہ اقتصادی زونز کا قیام ہے،رشکئی ، فیصل آباداور دھابیجی کے اقتصادی زونز کا افتتاح اسی سال ہوگا۔4 مزید اقتصادی زونز کی منظوری بھی ہو چکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آنے سے ہچکچاتا تھا۔،اب پاکستان سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے۔اسلام آباد میٹرو کا تعمیراتی کام اسی ماہ مکمل ہو جائے گا۔اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کیلئے غازی بروتھا اور خانپور ڈیم سے پائپ لائن کا منصوبہ منظور ہوچکا۔اس سے اسلام آباد کوساڑھے 12 کروڑ گیلن اضافی پانی ملے گا،یہ منصوبے چند ماہ مکمل ہوں گے۔
وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا کہ حکومت کوشش کرے گی یہ آخری آئی ایم ایف کا پیکج ہو۔ بیورکریسی سمال اورمیڈیم انڈسڑی کے رستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، پاکستانی معیشت کو کرونا وائرس سے وہ خطرہ نہیں جسکاسامنا دیگرممالک کو ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38