آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات, باہمی دلچسپی کے امور ,علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ صورتحال پربھی بات چیت کی گئی ۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کی کاوشوں کو سراہا۔