افغان صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں خود کش حملہ میں 16 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ترجمان گورنر ننگر ہار کے مطابق خودکش بمبار نے سٹی ائرپورٹ کے نزدیک کنسٹرکشن کمپنی کے پاس خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 9زخمی ہو گئے اور دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔افغان سکیورٹی فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔فوری طور پر خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔چند روز قبل یکم مارچ کو افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان نے ایک فوجی بیس پر 48 گھنٹوں کے دوران 3 حملے کیے تھے جس میں 48 افغان فوجی مارے گئے جب کہ جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔یہ حملہ اس وقت ہوا تھا جب ایک روز بعد طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے جارہے تھے۔افغانستان میں امریکہ کے 14 ہزار فوجی موجود ہیں جب کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکہ کا ایک الگ مشن بھی جاری ہے۔علاوہ ازیں 38 ممالک کے 8ہزار فوجی بھی افغان فوج کو تربیت فراہم کررہے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا اور حملے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ افغان سیکیورٹی فورسز 5 گھنٹے کی طویل لڑائی کے بعد سرکاری عمارت کو کلیئر کرانے میں کامیاب ہوئی تھی جب کہ تینوں حملہ آور مارے گئے تھے۔سرکاری عمارت پر حملہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تھی جب کہ طالبان کی جانب سے مذکورہ حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024