ساہیوال/ سرگودھا: زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
ساہیوال/ سرگودھا(نمائندہ خصوصی+ محمد شفیق چودھری سے) نواحی قصبہ چاوے والاکے قریب ہوٹل پر زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نواحی قصبہ چاوے والا کے قریب ہوٹل پر دو گروپوں میں فائرنگ سے تین افراد علی حسنین، معظم اور منصور وٹو جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل ساہیوال خالد خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان اراضی کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔