کشمیرہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے،پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے:خواجہ آصف
اسلام آباد میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدرسے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے شوپیاں میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں معصوم نوجوانوں کی شہادت کی سخت مذمت کی۔اس موقع پروزیراعظم آزاد کشمیرکا کہنا تھا کہ کشمیری تمام ترحربوں کے باوجود اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کا مرکزہے،حکومت پاکستان نے گزشتہ ساڑھے چارسالوں میں مسئلہ کشمیرکواحسن اندازمیں عالمی فورمزپراٹھایا ہے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیرہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے،پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی واخلاقی حمایت ہرسطح پرجاری رکھیں گے۔