سی ٹی ڈی کی رات دو بجے کارروائی، بسو میرا سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار،دہشت گردوں سے دو دستی بم ڈیٹو نیٹر بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد، دہشت گردظہیر عباس اور عبدالمتین کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، زرائع کے مطابق گزشتہ رات سی ٹی ڈی حکام نے کوٹ نجیب اللہ کی حدود ناڑہ بسو میرا کے قریب سے رات دو بجے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ہے جن سے دو دستی بم ڈیٹو نیٹر اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد کر کر لیاگیا ہے۔ کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشت گرد وں عبدالمتین سکنہ گڑھی حبیب اللہ،ظہیر عباس سکنہ ویاڑی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی رات دو بجے کے قریب عمل میں لائی گی ہے دونوں دہشت گرد تخریب کاری کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024