سینیٹرز کی دوہری شہریت سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان جاری کردیا‘ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ دوہری شہریت پر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دوہری شہریت پر الیکشن کمیشن نے کوئی جھوٹ نہیں بولا‘ دہری شہریت کے حامل متعلقہ افراد دہری شہریت چھوڑ چکے تھے امیدواروں نے اس ضمن میں بیان حلفی بھی جمع کرائے ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے فہرست کے مطابق امیدواروں کو کلیئر قراردیا۔ منگل کو سینیٹرز کی دہری شہریت سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاہتی بیان جاری کردیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ دہری شہریت پر الیکشن کمیشن نے کوئی جھوٹ نہیں بولا۔ وزارت داخلہ سے لسٹ موصول ہونے پر شام چار بجے آر اوز کو دی دہری شہریت کی وجہ سے جانچ کا وقت رات بارہ تک بڑھایا۔ آر اوز نے فہرست دیکھی۔ متعلقہ افراد دہری شہریت چھوڑ چکے تھے فہرست میں امیدواروں کے بیان حلفی بھی لگے ہوئے تھے۔ ریٹرننگ افسران نے بھی فہرست کے مطابق امیدواروں کو کلیئر کردیا۔ امیدوار اپیلٹ ٹریبونلز سے بھی کلیئر قرار پاگئے کسی نے بھی اس اپیلٹ ٹریبونل میں بھی اعتراض نہیں کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024