پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے خواہشمند خود ختم ہو گئے: میاں ایوب
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے میاں محمد ایوب نے پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینٹرز کو شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سینٹ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونا آصف علی زرداری کے اس بیان کو تقویت دیتا ہے کہ سینٹ میں آئندہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی بتدریج اپنے اصل کی طرف لوٹ رہی ہے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوتے نظر آرہے ہیں۔