ڈولفن سکواڈ اور پیرو فورس کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آرہی: عابد صدیقی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے فول پروف پٹرولنگ سسٹم کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ لاہور میں دن دھاڑے وارداتوں نے شہریوں کو جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ڈولفن سکواڈ اور پیرو فورس کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آرہی۔ رواں سال کے چند دنوں میں ہی موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کے چھیننے کے ساتھ ساتھ چوری کی وارداتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔