عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے: ڈاکٹر سعید احمد عنایت
لاہور ( پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ مرکزی امیر ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اسلام کی اساس ،ہمارے ایمان کا حصہ، شفاعتِ رسول مقبول ﷺ اور حصول جنت کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ لاہورمیں ختم نبوت کے عنوان پر منعقد ہونے والی’’ سہ روزہ ختم نبوت کانفرنسوں‘‘ امیر شریعت و ختم نبوت کانفرنس 10 مارچ کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس اور 11مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی کے لیے بھرپور تیاری ۔