لاہور پریس کلب میں کتاب میلہ کی اختتامی تقریب
لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور پریس کلب کی لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب میں تین روزہ " کتاب میلہ" کی اختتامی تقریب ہوئی۔ کتاب میلہ2 مارچ تا 4 مارچ تک جاری رہا۔ کتاب میلہ کے تینوں دن صحافیوں، دانشوروں اور سکول کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور 55 فیصد رعایت پر کتب خریدیں۔ اختتامی تقریب میں صدر اعظم چوہدری، نائب صدرشکیل سعید، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرصدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ کتاب میلہ کی باقاعدہ روایت پروگریسو گروپ نے شروع کی اور اب ہر سال دو کتاب میلے منعقد کئے جاتے ہیں جس سے پریس کلب میں ادبی سرگرمیوں کا فروغ ہوا ہے۔