سینٹ، سرگودھا الیکشن میں جیت سے ثابت ہوگیا عوام مسلم لیگ ن کیساتھ ہیں: خرم روحیل اصغر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ سینٹ اور سرگودھا کے الیکشن میں شیر کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے ساتھ ہیں اور کوئی نواز شریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتا کیونکہ نواز شریف کی سیاست کا ایک ہی مرکز محور ہے اور وہ ’عوام کی خدمت، ملک کی خوشحالی اور ترقی اور جمہوریت کا استحکام ہے۔