انتخابات میں جھوٹ کی سیاست اپنی موت آپ مر جائے گی: رانا بختیار احمد
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما ء امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 161حاجی رانا بختیار احمد خاں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں عوام ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیں گے،22کروڑ عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ،جھوٹ کی سیاست ا پنی موت خود بخود مر جائے گی۔پاکستان کے چاروں صوبوں میں ن لیگ کے عوامی خدما ت کے نئے ریکارڈقائم کرنے پرعالمی ادارے بھی شفاف پالیسیوں کے معترف ہیں جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو صوبہ پنجاب کو کھنڈر سے پیرس میں تبدیل کرنے پر عالمی ادارے خراج تحسین پیش کر رہے۔