وفاقی اردو یونیورسٹی میں نئے آنیوالے طلبہ کیلئے تعارفی پروگرام کا انعقاد
لاہور (پ ر) وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سمسٹر بہار کیلئے داخلوں کا عمل مکمل ہو چکا کلاسز کی باقاعدہ آغاز 5 مارچ سے ہو گیا ہے اس سلسلے میں نئے طلباء و طالبات کو نصاب اوقات کار اور اساتذہ کرام سے متعارف کرانے کیلئے ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد جامعہ میں کیا گیا کیمپس انچارج ڈاکٹر اورنگزیب اور شعبہ جات کے سربراہان نے آنے والے طلباء وطالبات سے خطاب کیا اور انہیں خوش آمدید کہا کیمپس انچارج ڈاکٹر اورنگزیب نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دیں۔