چودھری سرور کے متعلق عامیانہ جملے عظمیٰ بخاری کو زیب نہیں دیتے: عنازہ احسان
لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور تحریک انصاف کی رہنما عنازہ احسان نے سینٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار چودھری محمد سرور کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے ردعمل کو غیر پارلیمانی، ناشائستہ اور بوکھلاہٹ پرمبنی قرار دیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کو کسی لیڈر نے صحیح معنوں میں پہلی بار چیلنج کیا ہے تو ان کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے چودھری سرور کے بارے میں جو عامیانہ زبان استعمال کی وہ کسی سیاسی لیڈر کو زیب نہیں دیتا۔