قرآن و سنت کانفرنس کا انعقاد
لاہور (پ ر) آشیانہ روڈ اقبال چوک نزد بنک سٹاپ میں ہونے والی ایک روزہ قرآن و سنت کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس میں مولانا منظور احمد، مولانا عبدالمنان، مولانا صبغت اللہ احسن، مولانا محمد خالد مجاہد، مولانا محمد آصف ربانی، مولانا زاہد عمران حقانی، مولانا محمد اسلم ظہیر، مولانا قاری محمد مرتضیٰ یزدانی اور صاحبزادہ حافظ حمزہ یٰسین یزدانی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر حسن محمود کمیر پوری، محمد افضل عزیز، مولانا نصراللہ، میاں مقصود احمد، میاں نوید، میاں محمد یٰسین کوکب، خرم شہزاد بٹ، میاں محمد یٰسین انجم، امیر حمزہ، عبدالغفار احسن، زاہد بشیر، محمد منشا نمبردار، ڈاکٹرابوبکر عتیق، میاں ممتاز حسین سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔