سابق عراقی صدر صدام‘ انکے دور کے 4200 حکام کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم
بغداد (اے ایف پی) عراقی حکام نے سابق صدر صدام حسین اور انکے دور کے 4200 حکام کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سرکاری اہلکار نے بیان میں وضاحت کی فہرست میں بعث پارٹی اور سابق صدر کے رشتہ داروں کے نام شامل ہیں۔ صدام کا نام سرفہرست‘ اس میں انکے بچوں‘ بچیوں اور عزیز و اقارب کے نام موجود ہیں۔