شادباغ سے 4 جواری گرفتار دائو پر لگی رقم برآمد
لاہور (نامہ نگار)شادباغ پولیس نے 4جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دائو پر لگی ہزاروں روپے رقم ،ٹیلی ویژن ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچ پر جواء کھیلتے ہوئے 4جواریوں افضل ،سجاد ،انور اور مشتاق کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔