شادمان چوک کوبھگت سنگھ سے منسوب کرنے کی درخواست پرپنجاب حکومت کو نوٹس
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے شادمان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے کے لیے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے آئینی درخواست پر سماعت کی. درخواستگزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ بھگت سنگھ نے مسلمانوں کے لیے قربانی دی. اور آزادی کی جنگ لڑی. عدالت شادمان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرے۔