علامہ اقبال میموریل ہسپتال کے سامنے فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نامہ نگار) پولیس نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال کے سامنے ہوائی فائرنگ کرنے والے کو پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں واقع گورنمنٹ ہسپتال کے باہر بلاول ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا۔ شکایت ملنے پر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بلاول کو گرفتار کرکے پستول قبضہ میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔