میڈیکل سٹورز کے لائسنس آن لائن کرنے کے خلاف درخواست پر محکمہ صحت کو نوٹس
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں میڈیکل سٹورز کے لائسنس آن لائن کرنے کے خلاف دائر درخواست پر محکمہ صحت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شاہد کریم نے محمد سرور وغیرہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت چھوٹے میڈیکل سٹورز مالکان کو ختم کرنا چاہتی ہے۔حکومتی پالیسی اور نئے رولز کا اطلاق 2029 سے ہوگا۔ بڑے میڈیکل سٹورز والوں کو نوازنا چاہتی ہے۔ عدالت محکمہ صحت کا نئے لائسنسز آن لائن کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔