پی پی ایل بلوچستان کپ ،دفاعی چیمپئن پنجگور کا فاتحانہ آغاز
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی پی ایل بلوچستان فٹبال کپ2018 کے فائنل رائونڈ میںگزشتہ سال کی چیمپئن ڈی ایف اے پنجگور نے ڈی ایف کچھی کو3-0 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔پنجگور کی جانب سے نوید نے 2 اور میر گل نے ایک گول اسکور کیا، دوسرے ہاف میں کھچی نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم و ہ کامیاب نہ ہو سکی۔ نوید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔دوسرے میچ میںگزشتہ سال کی رنر اپ ڈی ایف اے چمن نے ڈی ایف لسبیلہ کو2-1 گول سے مات دی۔چمن کی جانب سے ذبیح اللہ اور گل نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ لسبیلہ کا واحد گول محمد عادل نے کیا۔ میچ کے مہمانِ خصوصی، پشین کے ڈپٹی کمشنر، قائم لاشاری بلوچ نے چمن کے اسٹرائیکرذبیح اللہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ چمن سٹی نے ہرنائی کو صفر کے مقابلے میں 4گول کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ گواد ر اور قلعہ سیف اللہ کے مابین کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔گوادر کے گول کیپر ثناء اللہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے ۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نمائندے عرفان خان نیازی اس میچ کے مہمانِ خصوصی تھے۔پانچویں میچ میںکوئٹہ سٹی نے قلعہ سیف اللہ کو1-0 سے شکست دی۔میچ کا واحد گول 19ویں منٹ میں ذوالفقار نے کیا، چھٹے میچ میںڈی ایف اے کوئٹہ نے ڈی ایف اے ہرنائی کو باآسانی5-0 سے ہرادیا۔کوئٹہ کی جانب سے نذیر نے 2 جبکہ زاہد ، ولی اور فیصل نے ایک ایک گول بنایا۔