پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہیلتھ اینڈ فزکس کی فتح
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ ہیلتھ اینڈ فزکس نے جیت لیا۔اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام 16واں’’ پیغامِ امن ‘‘کرکٹ ٹورنامنٹ کافائل میچ جامعہ کراچی کے والیکا گرائونڈمیںفزکس اورریاضی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموںکے دومیان ہواجس میںہیلتھ اینڈفزکس نے ریاضی ڈیپارٹمنٹ ٹیم کوشکست دی۔ ٹورنامنٹ میںجامعہ کراچی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے 300سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ میںایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق،رکن قومی اسمبلی سمن جعفری،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئر مین معیدانور،ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئرمین نیررضا،وائس چیئر مین احمر،جامعہ کراچی کے اساتذہ ،اے پی ایم ایس اوکی مرکزی کابینہ وکارکنان سمیت طلباوطالبات نے بری تعداد میں شرکت کی۔سیدامین الحق اوردیگرمہمان گرامی نے فاتح ٹیم کوٹرافی،میڈل اورسرٹیفیکٹ دیے گئے جبکہ ہیلتھ اینڈ فیزکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے کیپٹن حسن جاویدکوبائیک دی گئی۔اس موقع پر اعزازی میچ میئر الیون اور اسٹوڈنٹ ایڈوائیزر الیون نے میچ کھیلا۔میئر الیون کی ٹیم کے کپتان وسیم بادامی اوراسٹوڈنٹ ایڈوائیزر کی ٹیم کے کپتان ڈاکٹرعاصم تھے جس میںمیئر الیون نے میچ جیتا۔