چوری کا جرم ثابت ہونے پر مجرم میاں بیوی کو 3 سال قید 40 ہزار جرمانے کی سزا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے 37 تولے سونا چوری کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم میاں بیوی کو 3 سال قید اور چالیس ہزار روپے جرمانے کا حکم جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر نواز وڑائچ نے قید اور جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا۔ ملزم میاں بیوی پر رفیق ایڈووکیٹ کے گھر ازمیر سوسائٹی لاہور سے 37 تولے سونا چوری کرنے کا الزام تھا۔ یہ دونوں رفیق ایڈووکیٹ کے گھر ملازمت کرتے تھے۔ ملزم خاوند اور بیوی نے سال 2015 میں وکیل کے گھر سے سونا چوری کیا تھا جس پر ان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں چوری کا مقدمہ درج تھا۔