موٹر سائیکل سوار بس سے ٹکرا کر جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ کے رن وے کے قریب موٹر سائیکل سوار بس سے ٹکرا گیا اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جو ایک سرکاری محکمے کا اہلکار تھا متوفی عبدالغفار کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی ۔