روات اور کرال چوک سے اسلا م آباد ائیر پو ر ٹ تک شٹل سروس شروع کی جائیگی،را ئوعا طف رضا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلا ننگ ) را ئوعا طف رضا نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے عو ام کو معیا ری اور آ را م دہ سفر ی سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لئے شٹل سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے جو روات اور کرال چوک پوا ئنٹ سے اسلا م آباد ائیر پو ر ٹ تک 35کلو میٹر روٹ پر چلیں گی ۔ اس سلسلے میں بڈنگ کے ذر یعے پرا ئیو ٹ سروس فیصل مو ورز کو چنا گیا ہے جو اس رو ٹ پر سفر کر نے وا لے لا کھو ں مسا فرو ں خصو صا ائر پو رٹ جا نے والے مسافروں کو اعلیٰ معیا ر کی محفو ظ اور آ را م دہ سروس فرا ہم کر یں گے ،جسکے ذ ر یعے انہیں سفر ی سہو لیا ت کے ساتھ ساتھ قیمتی و قت کو بچا نے میں بھی مد د ملے گی۔ انہوں نے فیصل موورز کے نمائند گا ن کو ہدا یت کی کہ ٹر ائل کی بنیاد پر اس روٹ پر بس سروس چلا ئیں جس کے بعدسروس کے اخراجات کو مد نظر ر کھتے ہو ئے شہر یو ں کے لئے مناسب کر ائے کو فا ئنل کیا جا ئے گا۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے اے ڈی سی آفس را ولپنڈ ی میںٹرا نسپو ر ٹرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطا ب کے دوران کیا۔ اجلا س میں ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (جنرل ) سارہ حیات ، سیکر ٹری آر ٹی اے خا لد یا مین ستی، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) تسنیم علی خان، فیصل موورز سے نعمان حفیظ، غلام ر سول و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس مو قع پرسیکر ٹری آ ر ٹی اے خا لد یا مین ستی نے شٹل سر وس کے با رے میں تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے کہاکہ 35 کلو میٹر کے اس روٹ پر پا نچ کلو میٹر کے فا صلے سے سٹیشنز بنا ئے جا ئیں گے تا کہ شہر یوں کو انتظا ر کی منا سب جگہ میسر ہو۔ انہوں نے مز ید بتایا کہ ایک سٹیشن سے دو سرے سٹیشن تک کاکرا یہ پرا ئیو یٹ سروس کی جا نب سے 30روپے ر کھنے کی استد عا کی گئی ہے اورر یگو لر کسٹمرز کے لئے 2500رو پے ما ہا نہ کے حساب سے کا ر ڈ بنا یا جا ئے گا جس کے بعد وہ پو را مہینہ اس بس سروس کو ہر طر ح سے استعمال کر سکتے ہیں۔ خا لد یا مین ستی نے کہا کہ ٹر ا ئل بس سروس کے بعد مذکو رہ ٹرانسپو ر ٹ سروس سے شہریو ں کے لئے منا سب کرا ئے کو فکس کیا جا ئے گا۔